سیب کھائیے ،صحت پائیے
گنٹھیا جوڑوں کے درد اور
سوجن کی کفایت میں سیب ایک عمدہ ترین غذائ علاج قرار دیا جاتا ہے۔خشک کھانسی جس
میں کھٹکھاتی ہوئ آواز پائ جائے ۔دور کرنے کیلئے میٹھے سیب نافو رہتے ہیں۔سیب کے چھلکوں کا پانی سوجی
ہوئ آنکھوں کیلئے عمدہ دوا ہے۔
سیب ایک خفیف ترژ پحل ہے ،جسے تمام پھلوں میں سب سے زیادہ قیمتی
قرار دیاجاتا ہے۔سیب کو محافظ اور مکمل غذا سمجحا جاتا ہے۔اس کی قوت بخش صلاحیت سے
قطع نظریہ جسم کے اندر کیمیائ تبدیلیوں کے عمل کو تقویت دے کر جسمانی نشوونما اور کارکردگی کو بہتر بناتا ہے۔کچے سیب میں
عموماسٹارچ کی معمولی سی مقدار ہوتی ہے،جو پیڑ پر پکنے کے مرحلہ کے دوران شکر بڑھ
جاتے ہیں،یہ ترش اجزاء بھی شکر کے ساتھ ساتھ بڑھ جاتے ہیں،یہ ترشی ملیک ایسڈ کی
وجہ سے ہوتی ہے۔جوانسانی بدن مکمل طور پر استعمال کرلیتا ہے،سیب کو کچا کحانا ہوتو
اس کا چھلکا نہیں اتارنا چاہئے کیونکہ اس کے چھلکے کے اندرونی تہہ اور اس کے نیچے
پائے جانے والے گودے میں وٹامن سی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔وٹامنز کی مقدار سیب کے
بیج والے حصے کی طرف سے جاتے ہوئے کم ہو۔سیب کے چھلکے میں گودے کے برعکس ۵ گنا زیادہ وٹامن اے پائ جاتی ہے،
سیب اچھی صحت برقرار
رکحنے اور بہت سی بیماریوں کے علاج میں انمول ہے۔بہت عرصہ پہلے کی ایک کہاوت ہے کہ
سونے سے پہلے ایک سیب کھانا ڈاکٹر کو بھیک مانگنے پر مجبور کر دیتا ہے۔سیب
آئرن،آرسینک اور فاسفورس وافر مودار میں پائے جاتے ہیں۔ان کی بدولت خون کی کمی کا
تدارک سیب کے تازہ جوس سے کامیابی کے ساتھ کیا جاسکتا ہے۔سیب کا جوس مناسب مقدار
میں لینا مفید نتائج دیتا ہے۔جوس پینے کا بہترین وقت کھانا کھانے سے آدھا گھنٹہ
پہلے اور رات کو سونے سے پہلے ہے۔یہ جوس اچھے اور منتخب کردہ سیبوں سے خوب اچھی
طرح دھو کر اور کچل کر نکالنا چاہئے۔اس طرح سیب قبض اور اسہال دونوں امراض میں ایک
جیسا کارآمد ہوتا ہے۔کچے سیب قبض دور کرنے کیلئے مناسب ہوتے ہیں۔بچوں کو لاحق
پرانی اور شدید پیچش میں سیب شافی علاج ثابت ہوتے ہیں۔پیڑوں پر پکے ہوئے اور میٹھے
سیب کچل کر عمر کے مطابق ایک سے چار کھانے کے چمچ روزانہ دینا اس مرض سے نجات دلاتا ہے،باریک کٹے ہوئے سیب
میں ایک کھانے کا چمچ شہد اور تٗل چھڑک کر کھانا معدے کیلئے مقوی اور اشتہا انگیز
ہوتا ہے۔
خوب پکے ہوئے سیب کا چھلکا اتار کربیج والا سخت حصہ نکال کر روزانہ
صبح نمک کے ساتھ کھانا کسی بھی قسم کے
سردرد کاخاتمہ کرتا ہے۔مسلسل ایک ہفتہ تک استعمال شدید قسم کے پرانے سر درد سے بحی
نجات دے دیتا ہے۔
دل کے مریضوں کے لئے سیب نہایت ہی عمدہ پھل ہے اس میں پوٹاشیم اور
فاسفورس کی مقدار زیادہ جبکہ سوڈیم کی مقدار بہت قلیل ہوتی ہے ۔زمانہ قدیم سے شہد
کے ساتھ سیب کا استعمال دل کی بے قاعدگیوں کے لیےمئوثر علاج سمجھا جات ہے۔حال ہی
میں کیلیفورنیا یونیورسٹی کے ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ جو لوگ غذا کے ذریعے وافر
مقدار میں پوٹاشیم لیتے ہیں وہ دل کی بیماریوں سے محفوظ رہتے ہیں ۔سیب چونکہ پوٹاشیم
کا بھرپور ذریعہ ہےاس لیے یہ دل کی بیماریوں کو کم کرنے میں مدد گار ہے۔
ہائی بلڈ
پریشر کے مریضوں کے لیے سیب انمول تحفہ ہے ۔سیب کا استعمال پیشاب اور اثرات کی
بدولت جسم سے پیشاب کی مقدار اور اخراج میں اضافہ کرتا ہے۔جس کے نتیجے میں بلڈ
پریشر کم ہوکر معمول کی سطح پر آ جاتا ہے۔یہ سوڈیم کلورائیڈ۔نمک ۔ کی سپلائ کو کم
کرکے گردوں کو بھی آلودہ کرتا ہے۔مزید برآں خلیوں اور بافتوں میں نمک کی مقدار کم
ہوجاتی ہے۔کیونکہ سیب میں پوٹاشیم بہت زیادہ پائ جاتی ہے۔گنٹھیا ،جوڑوں کے درد اور
سوجن کی کیفیات میں سیب ایک عمدہ ترین غذائ علاج قرار دیا جات ہے۔خارش کھانسی جس
میں کھٹکھاتی ہوئ آواز پائ جائے دور کرنے کے لیے
میٹھے سیب نافع رہتے ہیں۔
سیب کے چھلکوں کا پانی سوجی ہوئ آنکھوں کے لیے
عمدہ دوا ہے۔ اسے پینا اور اس سے آنکھوں کو دھونا
دونوں طرھ استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کا مشروب تیار کرنے کا یہ طریقہ ہے کہ
کسی برتن میں سیب کے چھلکے اتار کر ڈال دیں ۔اب اس برتن میں اتنا پانی ڈالیں کہ
چھلکے خوب اب پانی کو ابال لیں اوربعد میں
چند منٹ تک اسے دھیمی آنچ پر پڑا رہنے دیں ۔آگ سے اُتار کر ٹھنڈا ہونے پر چھان لیں۔تھوڑا
سا شہد ملا دیں یہ مشروب استعمال کے لیے تیار ہے۔ زیادہ پکے ہوئے سیبوں کا پلٹس
بنا کر آنکھوں پر باندھنا بھی دکھتی آنکھوں کا اچھا علاج ہے۔
Comments
Post a Comment