کھیرا کے فوائد
کھیرا جسم میں پانی کی کمی کو پورا کرتا ہے۔اگر آپ اتنے مصروف رہتے
ہیں کہ آپ کو پانی پینے کی فرصت نہیں ہوتی تو ٹھنڈا میٹھا کھیرا کھالیا کریں جس
میں ۹۰ فیصد پانی ہوتا ہے اس سے پانی کی تلافی ہوجائے گی۔
دنیا بھر میں جتنی بھی سبزیاں کاشت کی جاتی ہیں ان میں کھیرا چوتھے
نمبر پر ہےاور یہ آپ کی مجموعی صحت کو بہتر رکھنے میں نمایاں کردار ادا کرتا ہے
۔کھیرے کی بے شمار خوبیوں میں سے لچند حسب
ذیل ہیں۔کھیرا جسم میں پانی کی کمی کو پورا کرتا ہے۔کھیرا جسم کی اندر اور باہر کی
گرمی کو مارتا ہے۔اور تیزابیت کے باعث آپ کے سینے میں جلن ہورہی ہوہے تو کھیرا اس
کا مداوا کرسکتا ہے۔اگر تیز دحوپ اور لو کی وجہ سے کھال سرخ ہورہی ہے اور جلن
ناقابل برداشت ہوچکی ہے توکھیرے کو کچل کر جسم پر مل لیں ۔ٹھنڈک کا احساس ہو گا۔
اگر آپ کھیرے کے ساتھ پالک اور گاجر کو بھی شامل کرکے ان کا مشترکہ
جوس نکالیں تو یہ زیادہ مفید ہے۔لیکن خیال رہے کہ کھیرے اور گاجر کا کو چھیل کر
جوسر میں نہ ڈالیں اس لئے کی صرف ان کے چھلکے میں وٹامن سی کی مقدار ہوتی ہے جو آہ
کے یومیہ سفارش کردہ مقدار کا بارہ فیصد پورا کرسکتی ہے۔
کھیرے سے کھانا ہضم کرنے اور وزن کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔چونکہ اس
میں پانی بہت ہوتا ہے اور حرارے نہ ہونے کے برابر ہوتے ہیں۔اس لئے کھیرا ان لوگوں کے لئے آئیڈل غذا ہے۔جو
اپنا وزن کم کرنا چاہتے ہیں۔اپنے سوپ اور سلادوں میں دل کھول کھیرا استعمال کریں
۔اگر سادہ کھیرا آپ کو پسند نہیں ہے تو پھر کم چکنائ والے دہی میں اس کی لمبی
کاشیں ڈبو کر نوش کریں۔
کھیرا چبانے سے آپ کے جوڑوں کی بھی ورزش ہوجاتی ہے۔اور اس میں
جوریشے ہوتے ہیں ان سے کھانا ہضم کرنا میں مدد ملتی ہے ۔جن لوگوں کو اکثر قبض کی شکایت
ہوتی ہے وہ روزانہ کھیرا کھا کر آزمائیں۔کھیرا آنکھوں کو ترورازہ کرتا ہے۔ کمپیوٹر
کے سامنے کام کرنے سے جب آنکحیں دکھنے لگیں تو ٹھنڈےکھیرے کی گول کاشیں کاٹ کر
آنکھیں بند کرکے اپنی پلکوں پر رکھ دیں۔اس طرح کھیرے کی دافع سوزش خصوصیا ت کی وجہ
سے نہ صرف آنکھوں کی تھکاوٹ غائب ہوگی بلکہ آنکھوں کے نیچے جو چھوٹی چھوٹی تھیلیاں
بن جاتی ہیں اور آنکھیں سوجی ہوئ لگتی ہیں
یہ شکایتیں بھی رفتہ رفتہ دور ہوجائیں گی۔
کھیرے میں کینسر کا مقابلہ کرنے کی بھی صلاحیت ہوتی ہے ۔اس میں
موجود کیمیائ مرکبات مختلف اقسام کے کینسر کا خطرہ گھٹاتے ہیں جن میں بیضہ دانی
چھاتی پروسٹیٹ اور رحم کے سرطان شامل ہیں۔ذیابیطس ہائی کولیسٹرول اور ہائی بلڈ
پریشر کے مریضوں کے لئے کھیرا واقعتا انمول ہیرا ہے۔کھیر ےکے جوس میں ایک ہارمون
شامل ہوتا ہے جس کی لبلبے کی خلیات کو انسولین کی پیداوار کے لیے ضرورت ہوتی
ہے۔کھیرے میں شامل اس ہارمون سے ذیابطیس کے مریضوں کو بہت فائدہ ہوسکتا ہے۔
کھیرا منہ کے امراض سے بھی محفوظ رکھتا ہے ۔مسوڑے اگر سوجے ہوئے
ہیں ان سے خون رستا ہے اور کھیرے کا جوس استعمال کریں۔اگر آپ کے منہ سے بدبو آتی
ہے تو کھیرے کی ایک کاش کاٹیں اور اسے اپنی زبان کی مدد سے تالو پر آدحے منٹ تک
دبائے رکھیں اس میں سے خار ج ہونے والے فائٹو کیمیکلز جراثیم کا قلع قمع کردیں
گے۔جو منہ میں پرورش پاتے ہیں اور بدبو دار سانس کا باعث بنتے ہیں۔
کھیر ا بالوں اور ناخنوں کو چمکدار بناتا ہے۔ اس میں شامل حیرت
انگیز معدن سیلکا آپ کے بالوں اور ناخنوں کو زیادہ چمکدار اور مضبوط کرتا ہے۔سیلکا
کے علاوہ کھیرے میں گندھک بحی ہوتا ہے جو بالوں کی افزائش میں اہم کردار ادا کرتا
ہے۔
جوڑّوں کے درد گھٹیا کے مریض بھی کھیرے سے استفادہ کرسکتے ہیں۔چونکہ کھیرے میں سیلکا کی وافر
مقدار ہوتی ہے۔اس لیے یہ جوڑوں کو جوڑنے والے
ٹشوز کو صحت مند رکھ کر جوڑوں کو
بھی فائدہ پہنچاتا ہے۔اگر کھیرے اور گاجر کا ایک ساتھ جوس نکال کر پیئں تو اس سے
گٹھیا اور جوڑوں کا درد کم ہوگا کیونکہ یہ جوس خون یورک ایسڈ کی مقدار گھٹا دیتا
ہے۔کھیرے کی یورک ایسڈ کم کرنے کی صلاحیت کی وجہ سے گردے بحی صحت مند رہتے ہیں ۔اگر
صبح سوکر اٹھنے کے بعد سر بھاری رہتا ہے یا سر میں درد محسوس کرتے ہیں تو بستر پر
جانے سے پہلے کھیرے کی چند قاشیں کھا لیں ۔کھیرے میں وافر وٹامنز بی شکر او ر
الیکٹرولائٹس ہوتے ہیں۔جو بہت سی ضروریات غذایات کی کمی پوری کردیتے ہیں۔
Comments
Post a Comment