*انار
کے فوائد*
انار ایک قدیم ترین پھل ہے .یہ تین طرح کا ہوتا ہے.
میٹھا,کھٹا, اور کھٹا میٹھا ,تینوں کی تاثیر مختلف ہوتی ہے.
شریں انار گرم,ترش انار ٹھنڈا اور کھٹا میٹھا انار تاثیر کے اعتبار سے
متوسط ہوتاہے.انار کا ذکر قرآن مجید میں بھی آیا ہے.ارشاد باری
تعالی ہے(ان میں
میوے اور کھجوریں اور انار )(پ27,الرحمن :68)
انار کے متعلق نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم نے ارشادفرمایا:ایسا کوئ
انار نہیں جس میں جنتی اناروں کا دانہ شامل نہ ہو.(کنزالعمال,155,12
حدیث : 35319)
1. انار میں وٹامن اے بی سی کیلشیم سوڈیم,آئرن
فاسورس,سلفر,فولاد,ہائیڈرو
کلورک ایسڈ کے اجزاوافر مقدارمیں پاۓ جاتے ہیں.
2. معدہ جگرسینہ کو تقویت دیتا اورخون کی کمی کو دور کرکےصاف
خون پیدا کرتا ہے.
3. انار بلڈ پریشر ٹائفیڈ,یرقان ,تلی کے
امراض ,بھوک میں
کمی ,بواسیر اور
ہڈیوں کے درد کے لیۓ مفید ہے.
4. انار کا استعمال ذیابیطس کے مریضوں کےلیے فائدہ مند ہے.
5. دل و دماغ کو فرحت و تازگی فراہم کرتاہے.
6. چہرے کی رنگت میں نکھار پیدا کرتا ہے.
7. قوت بصارت کو تیز کرتاہے.
8. نزلہ,کھانسی,دمہ میں بھی فائدہ مند ہےنیز پھیپھڑوں سے بلغم نکال کر
انہیں طاقت دیتا ہے.
9. انار پیشاب آور ہوتا ہے.لہذاپیشاب اور مثانے کی بیماریوں
مین اس کا استعمال کار آمد ہے.
10. مختلف امراض کے بعد ہونے والی کمزوری کو دور کرتاہے.
11. دانتوں اور مسوڑوں کو مضبوط کرتا ہے.(ماخوذاز
رسائلطب,2,/211-212,پھولوں اور
پھلوں اور سبزیوں سے علاج ص,149-160)
پودینہ اور اس کے فوائد
پودینہ ایک چھوٹا خوشبودار پودا ہے.عام طور پر اسے گھروں میں چٹنی اور سلاد
کےلیے استعمال کیا جاتاہے.جبکہ اس کے چھوٹے چھوٹے پتے کھانے کو
خوشبودار اور ذائقہ بنانے کے بھی کام آتاہے.نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ
وسلم پودینہ کو پسند فرماتےتھے.(احیاء العلوم ,457/2)
کےلیے استعمال کیا جاتاہے.جبکہ اس کے چھوٹے چھوٹے پتے کھانے کو
خوشبودار اور ذائقہ بنانے کے بھی کام آتاہے.نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ
وسلم پودینہ کو پسند فرماتےتھے.(احیاء العلوم ,457/2)
پودینہ کئ فوائد و خصوصیات کا مجموعہ ہے,چند فوائد یہ ہیں.
1)
پودینہ
کیلشیم اور فولاد کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے.
2)
پودینہ
کا شربت دل و داماغ کو قوت فراہم کرتااور درد سر میں آرام پہنچاتا ہے.
3)
پودینہ
کا استعمال معدہ کے نظام کو درست کرتا اور ہاضمہ سے متعلق امراض میں نفع بخش ہے.
4)
پودینہ
میں خطرناک بیکٹیریا کو ختم کرنے کی قوت ہوتی ہے.اس لیے یہ زہریلے کیڑوں مثلا ,سانپ ,بچھو,وغیرہ کے کاٹنے کی وجہ سے ہونے والے انفکشن میں بھی
فائدہ مند ہے.
5)
پائیوریا
مسوڑھوں اور دانتوں کی کمزوری اور اگر گلا بیٹھ جاۓتو تازہ پودینے کے پتے چبانے سے
آواز کھل جاتی ہےاور گلے کی تکلیف رفع ہوجاتی ہے.
6)
گردے
اور مثانے کی پتھری سے نجات دلاتا ہے.
7)
خون
میں مجوجودفاسدمادوں کو خارج کرتا ہے.
8)
دمہ
کے مریضوں کےلیے اس کا استعمال کارآمد ہے.
9)
ہچکی
لگ جانے کی صورت میں پودینے کی پتیاں چبانے سے ہچکیاں بند ہوجاتی ہیں.
10)
پودینہ
کا قہوہ بلغمی کھانسی نزلہ زکام میں پیا جاۓ تو جلد آرام ہوگا.
نوٹ:تمام دوائیں اپنے طبیب (ڈاکٹر)کے
مشورے سے ہی استعمال کیجۓ.
Comments
Post a Comment