بچوں میں اعتماد کو بڑھانے کے طریقے
اپنے بچوں میں اعتماد پیدا کریں
ہمارے بچے ہمارا اور قوم کا اثاثہ ہوتے ہیں۔یہ وہ قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں جن سے قوم اجتماعی طور پر مضبوط ہوتی ہے۔اپنے بچوں کی پرورش کو کبھی بھی نظر انداز ہرگز نہ کریں۔بچوں کے اندر خود اعتمادی پیدا کریں تا کہ وہ آگے چل کر ملک و قوم کے لیے اپنے فرائض بہتر طور پر سر انجام دے سکیں
اپنے بچوں کے اندر اعتماد کو پروان چڑھانے کے لیے ان باتوں پر عمل کریں
نمبر1:
اپنے بچوں سے مُحبت کریں۔ہر بچہ یہ چاہتا ہے کہ اُس سے مُحبت کی جائے۔جو والدین اپنے بچوں سے مُحبت نہیں کرتے،ایسے بچے ہمیشہ اعتماد سے عاری رہتے ہیں۔جب آپ بچے سے مُحبت کرتے ہیں تو فطری طور پر بچے میں خود اعتمادی پیدا ہوتی ہے۔لہذا اپنے بچوں سے مُحبت سے پیش آئیں۔اس کا مطلب ہرگز یہ بھی نہ لیں کہ آپ کا بچہ اگر غلطی بھی کرے تو اُس کو کُچھ کہے بھی نہ۔ہاں اُس کو پیار سے سمجھایا جا سکتا ہے
نمبر2:
اپنے بچوں کو حقیقت سے آشکار کریں۔اُنہیں وہ خواب نہ دکھائیں جن کی تعبیر ممکن ہی نہ ہو۔اگر آپ بہت دولت مند ہیں تو اپنے بچے کے ذہن میں یہ بات ہرگز نہ آنے دیں کہ میرا بابا میری ہر خواہش پری کر سکتا ہے۔اُسے یہ بھی بتائیں کہ کبھی پیسے ختم بھی ہو سکتے ہیں اور ہم کُچھ بھی نہیں خرید سکتے ہیں۔اس طرح اگر آپ غریب ہیں تو کبھی بھی بچے کے ذہن میں یہ بات نہ آنے دیں کہ میرے بابا تو میرے لیے کُچھ بھی نہیں لے سکتے۔بلکہ جب آپ کے پاس پیسے آئیں تو بچے کے لیےکُچھ نہ کُچھ ضرور لیں۔اپنے بچوں کو کبی بھی تصویر کا ایک رُخ مت دکھائے
نمبر3:
جب بچہ اچھا کام کرے تو اُس کی تعریف ضرور کریں لیکن تعریف میں مُبالغہ آمیزی ہرگز نہ کریں۔اُسے ہمیشہ موٹی ویٹ کریں کہ اگر تُم اور محنت کرو گے تو یہ کام اس سے بھی بہتر طور پر کر سکو گے۔اس سے بچے میں اعتماد کی سطح بُلند ہو گی۔
نمبر4:
اپنی کامیابی کو بچوں کے ساتھ مل کر منائیں۔آپ آفس میں کام کرتے ہو اور آپ کی ترقی ہو گئی ہے تو اس پر آپ ایک چھوٹی سی پارٹی کاانتظام کریں اور اپنے بچوں کے سامنے اپنی ترقی کا راز اور اپنی خوبیاں شئیر کریں اور اپنے آپ سے با آوازِ بُلند یہ وعدہ کریں کہ آپ اور محنت اور سچائی اور لگن سے کام کریں گے۔اِن باتوں کا مثبت اثر آپ کے بچوں پر پڑے گا اور اُن میں اعتماد پیدا ہو گا۔
نمبر5:
اگر آپ کے بچے نے اس دفعہ اچھے مارکس نہیں لیے تو اُس کو ہرگز ہرگز مت ڈانٹیں۔اور یہ تو اُسے بلکل نہ کہیں کہ تُم نکمے ہو ،تُم کُچھ کر ہی نہیں سکتے ہو۔اس کے برعکس اُس کو گلے لگائیں اور کہیں کوئی بات نہیں بیٹا اگلی دفعہ اور محنت کرنا اور اس سے بھی اچھے مارکس لینا۔یقین مانے آپ کا بچہ آپ کا فین ہو جائے گا اور وہ دل سے محنت کرنے لگ جائے گا اچھے مارکس لینے کے لیے
نمبر6:
آپنے بچوں کو کھیلوں میں حصہ لینا سکھائیں۔کھیل بچے میں خود اعتمادی پیدا کرتا ہے اور بچہ زندگی کے اصل حقائق سے با خبر ہو جاتا ہے۔وہ جیتنا سیکھ جاتا ہےاور وہ ہارنا بھی سیکھ جاتا ہے اس کے ساتھ ساتھ کھیلوں سے بچوں میں مُثبت تبدیلیاں پیدا ہوتی ہیں
نمبر7:
گھر کے کسی کمرے میں ایک چھوٹا سا وائٹ بورڈ دیوار کے ساتھ لگا دیں جس طرح سکولوں میں لگا ہوتا ہے۔ساتھ ایک ڈسٹر اور بورڈ مارکر بھی رکھ دیں۔بچوں کو وائٹ بورڈ پر لکھنا بُہت اچھا لگتا ہے۔کبھی کبھی بچے کو کوئی ٹاسک بھی دیں جیسے کوئی تصویر بنانا،پھر ساتھ ساتھ اُس ک تعریف بھی کریں اس سے بچے میں بے پناہ خود اعتمادی پیدا ہوتی ہے
نمبر8:
چھوٹے بچے اکثر طور پر بڑوں سے بہت سے سوالات کرتے ہیں۔اکثر مُشاہدہ میں یہ بات آئی ہے کہ بڑے بچوں کو اس موقع پر ڈانٹ دیتے ہیں۔خدا کے لیے ایسا ہرگزہرگز نہ کریں۔اس سے بچے کا سیکھنے کا عمل رُک جاتا ہے اور بچہ اپنا اعتماد کھو دیتا ہے۔بچہ اگر اپ سے کوئی سوال پوچھتا ہے تو اُس کا مُدلل جواب دینے کی کوشش کریں اور اُس وقت پوری توجہ بچے کو ہی دیں
Comments
Post a Comment