ایک انڈہ صحت کا ضامن
آجکل سردی کا موسم ہے جس کی وجہ سے انڈوں کی مانگ میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔لیکن یہ اتنا مہنگا بھی نہیں ہے کہ عام آدمی کی خرید سے باہر ہو جائے۔ہر آدمی اس کو آسانی سے خرید کر استعمال کر سکتا ہے۔
اس آسانی سے مل جانے والی شے کی اگر خوبیاں بیان کی جائے تو بہت سے صفحات درکار ہوں گے۔لیکن یہاں ہم سمندر کو کوزے میں بند کرنے جا رہے ہیں
وہ کہاوت تو آپ نے سُنی ہو گی کہ دُنیا میں پہلے انڈہ آیا کہ مُرغی۔ان دونوں میں جو بھی پہلے آیا ہو گا وہ ایک الگ بات ہے لیکن ایک بات کو سب مانتے ہیں کہ فوائد کے اعتبار سے دونوں میں سخت مُقابلہ ہے
اس سلسلے میں آپ کو ایک مزے کی بات بتاتا ہوں کہ پاکستان میں گاؤں کے زیادہ تر لوگ انڈے کو کچا ہی پی جاتے ہیں۔یہ عمل ہے تو عجیب و غریب لیکن غذائت کے لحاظ سے بُہت احسن عمل ہے۔کچا انڈہ وہ غذائت فراہم کرتا ہے جو جہ ایک اُبلا ہوا اور خوب پکا ہوا انڈہ بھی نہیں کرتا ہے
چلیے اب بات ہو جائے اس کے فوائد کی
ایک اُبلے ہوئے انڈے میں وافر مقدار میں کیلوریزی،پروٹین اور لحمیات ہوتی ہیں جو انسان کی دن بھر کی انرجی کے لیے کافی ہوتی ہیں
انڈہ دماغی صحت کا ضامن ہوتا ہے جو لوھٓگ روزانہ ایک اُبلا ہوا انڈہ کھاتے ہیں وہ ذہنی اعتبار سے صحت مند رہتے ہیں
ایک جدید ریسرچ یہ بتاتی ہے کہ اگر آپ اپنے بچوں کو ایک انڈہ روز چھ ماہ تک مسلسل کھلاتے ہیں تو آپ کے بچےکی نشونما اور قد دراز ہوتا ہے
Comments
Post a Comment